ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتھنگڈی میں سرکاری بس اور کار کے درمیان تصادم۔ پانچ افراد زخمی

بیلتھنگڈی میں سرکاری بس اور کار کے درمیان تصادم۔ پانچ افراد زخمی

Sun, 18 Dec 2016 21:39:00    S.O. News Service

بیلتھنگڈی 18/دسمبر (ایس او نیوز)یہاں سے قریب کوکاڈا نامی مقام پر کے ایس آر ٹی سی بس اور ژائیلو کار کے درمیان تصادم سے پانچ افراد زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
    تصادم کی وجہ سے کار بری طرح تباہ ہوگئی ہے۔ زخمیوں میں سے تین کار کے مسافر تھے جبکہ بقیہ دو زخمی بس مسافر بتائے جاتے ہیں۔ چار زخمیوں کو شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے منگلورو کے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ایک معمولی طور پر زخمی ہونے والے مسافر کو اُجیرے اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔


Share: